پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا قوم کے نام کھلا خط

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے عوام کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور شریف خاندان اربوں ڈالر کے مالک ہیں۔

قوم کا سوال ہے کہ انہوں نے اتنا مال کیسے بنایا، بیرون ملک اثا ثے شریف خاندان کے پاس کہاں سے آئے، جن کے اپنے اثاثے بیرون ملک ہوں انہیں پاکستانی عوام کے اثاثوں پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

عام آدمی تو اگر موبائل میں سو روپے کا بیلنس ڈلوائے تو اسے تقریبا چھبیس روپے بطور ٹیکس ادا کرنا پڑتے ہیں لیکن حکمرانوں کو ٹیکس چوری کی کھلی اجازت ہے۔

ملک کی بیشتر آبا دی شفاف پا نی سے محروم ہے اور ہیپا ٹا ئیٹس کے مرض کا شکار ہو تے جا رہے ہیں لیکن وسائل پر قابض حکمران طبقات سے ٹیکس وصو لی سے حکمران گریزاں ہیں۔

پاکستانی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بڑی سیاسی تحریک سے قبل اپوزیشن لیڈرز کھلے خط لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔