سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے سکولوں میں تالہ بندی کر دی اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
اس دوران اساتذہ نے سکول آنے والے طالب علموں کو بھی واپس گھر بھیج دیا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں روکنے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ کے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ سکھر میں اساتذہ مطالبات کے حق میں گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔
تاہم آج اساتذہ نے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے گڑھی خدا بخش جانے کا پروگرام بنایا۔ روانگی کے وقت گاڑی اسٹارٹ نہ ہوئی جس پر قوم کے معماروں نے معصوم بچوں کو گاڑی کو دھکا لگانے پر لگا دیا۔ اساتذہ اطمینان سے گاڑی میں بیٹھے رہے اور کوئی بھی ان معصوم بچوں کی مدد کو نہ آیا۔