کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرکے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے رانگی واڑہ پھول پتی لین میں کارروائی کی جہاں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان ٹارگٹ کلرز ہیں جو قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔