دبئی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا لیے۔ لیتھم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی، اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر 243 رنز کی اننگ کھلی۔
اوپننگ بلے باز لیتھم نے 258 گیندوں پر 137 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی جس میں گیارہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
میکولم دو چھکوں، چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر احسان عادل کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ ولیئم سن نے 127 گیندوں پر 32 سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔
ٹٰیلر 38 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے احسان عادل، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک لیتھم اور اینڈرسن وکٹ پر موجود تھے۔