موٹر سائیکلوں میں تصادم نے نوجوان کی زندگی چھین لی

Khushab

Khushab

خوشاب (جیوڈیسک) حادثہ چک 7 کے قریب پیش آیا اجمل موقع پر جاں بحق ہو گیا، ارسلان ہسپتال منتقل تھانہ سٹی جوہرآباد کی حدود میں چک نمبر 7 کے قریبی دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونیوالے حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

چک نمبر 50 ایم بی کا ارسلان موٹر سائیکل پر 7 چک جارہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے تیزرفتار موٹر سائیکل سوار اجمل سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ارسلان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فریقین میں صلح ہو گئی۔