مڈھ رانجھا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے متجاوز

Load Shedding

Load Shedding

مڈھ رانجھا (جیوڈیسک) موسم کی تبدیلی کے باعث بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔ شہر و گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے ہونے پر تمام کاروبار ٹھپ ہو کررہ گئے۔

گھروں، مساجد اور سکولوں میں پانی کی قلت ہونے سے نمازیوں، طلبہ ‘گھریلو صارفین ‘ کاروباری افراد اور عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں محمد اکرام، مہر مظہر، قمر عباس، سیف اﷲ و دیگر نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔