چین میں فوڈ کی پیکنگ کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

Fire

Fire

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چین کے صوبے شنیڈونگ میں اشیائے خوردونوش کی پیکنگ کرنے والے کارخانے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں۔

جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت کارخانے میں آگ لگی اس وقت وہاں 140 سے زائد افراد کام کر رہے تھے تاہم فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے اسں طرح کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔