گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ بندش کیخلاف مظاہرہ

Gas

Gas

راولپنڈی (جیوڈیسک) ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، گلشن شافی اور پرانی ٹاہلی موہری کے مکین سراپا احتجاج بن گئے، گیس بحال نہ کی گئی تو غوثیہ چوک کو بند کرتے ہوئے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی، سابق چیئر مین زکوۃ کمیٹی شیر علی خان، ملک حمید انجمن تاجران نئی آبادی ٹاہلی موہری سردار شیر خان ، سید ندیم شاہد اور نواز نے کہا کہ ٹاہلی موہری، غوثیہ چوک، گلشن شافی اور پرانی ٹاہلی موہری کے علاقوں میں صبح سے شام تک گیس کے پریشر میں کمی ہوتی ہے

جس سے گھریلو خواتین مشکلات میں پھنس چکی ہیں۔ سکولوں، کالجوں اور دفتروں اور دیگر کاموں کیلئے جانے والے افراد، طلباء و طالبات کو شدید مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو ٹھیک نہ کیا گیا تو غوثیہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ بند کر دیا جائے گا اور دھرنا دیں گے اس وقت تک ختم نہیں کریں گے جب تک گیس کی فراہمی ٹھیک نہیں ہو تی۔