لاہور میں جاری ہے پرانی گاڑیوں کی نمائش

Cars

Cars

لاہور (جیوڈیسک) ترقی انسان کے لئےآسانیاں تو پیدا کر تی ہے، مگر پرانی چیزیں کیا قدرو قیمت رکھتی ہیں، یہ کوئی کوئی جانتا ہے۔ لاہور میں جاری ہے پرانی گاڑیوں کی نمائش، جس میں ان گاڑیوں کی شان بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اور انہیں رکھنےوالےشوقین افراد کااعلیٰ ذوق بھی۔ کہتے ہیں کہ نیا ایک دن اور پرانا سو دن۔ اس محاورے کی صحیح سمجھ آئی لاہور میں پرانی اور انٹیک گاڑیوں کی نمائش دیکھ کر۔ اعلیٰ ترین معیار کی حامل ان لش پش گاڑیوں کا قافلہ کراچی سے لاہور سے پہنچا۔

لاہور میں بھی ایسی گاڑیوں کےشوقین افراد کی کمی نہیں، کئی توان کےساتھ تصاویر بنواتے رہے اور بعض ان کے سحر میں مبتلا نظر آئے۔ گاڑیوں کی چمک دمک، ہیڈ لائٹس اور باڈی اسٹرکچر دیکھ کوئی کہہ ہی نہیں سکتا۔

کہ یہ کئی دہائی پرانی ہیں۔ پرانی گاڑیوں کی نمائش کا مقصد لوگوں میں پرانی گاڑیوں سے محبت پیدا کرنا ہے۔ یہ قافلہ پیر کے روز لاہور سے اسلام آباد اور وہاں 22 نومبر کو پشاور پہنچے گا۔ پرانی گاڑی اور پرانی بیوی چھوڑنے والے ہمیشہ پچھتاتے ہیں، ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔