عمران خان نے کبھی طالبان کو دہشتگرد قرار نہیں دیا، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان دہشتگردوں کو دہشتگرد قرار دینے کیلئے تیارنہیں ہیں، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک طالبان کو دہشتگرد قرار نہیں دیا، طالبان عمران خان کے قومی ہیروز ہیں۔

زہرہ شاہد قتل کیس اور اس کے حوالے سے گرفتاریوں پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا لہ زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے بھی عمران خان تیار نہیں تھے، زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، عمران خان آج تک پوچھنے کو تیارنہیں کہ زہرہ شاہد کے قاتل کون ہیں۔