وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

بابر اعوان، منظور قادر، وکلاء محاذ، مولوی اقبال حیدر کی جانب سے درخواستیں انیس سو ستانوے میں دائر کی گئیں تھیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیں۔