بڈاپسٹ (جیوڈیسک) دار الحکومت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے دس ہزار سے زائد لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم وکٹر اوربن اور انکی کابینہ کے ارکان پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور انکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
ہنگری میں انٹرنیٹ کے استعمال پر مجوزہ ٹیکس کے خلاف گزشتہ ماہ احتجاج شروع کیا گیا۔ مظاہرین میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے خلاف ہنگری کے بیس شہروں سمیت لندن، برلن اور اسٹاک ہوم میں بھی مظاہرے کئے گئے۔