پراگ (جیوڈیسک) انیس سو نواسی کے ویلوٹ ریولیوشن کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر صدر میلوس زمن نے شرکت کی۔ تقریب میں جرمن، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیا کے صدور بھی موجود تھے۔
جب صدر زمن تقریر کے لئے آئے تو وہاں موجود لوگوں نے ان پر انڈے، ٹماٹر اور دوسری اشیا پھینکیں۔ سیکورٹی کے عملے نے چھتریاں کھول کر صدر کو بچایا۔ لوگوں نے صدر کو سرخ رنگ کے کارڈ بھی دکھائے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں نے موم بتیاں روشن کیں۔