دبئی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر کیویز6 وکٹوں پر 295 رنز

Pakistan

Pakistan

دبئی (جیوڈیسک) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے کھانے کے وقفے پر 6 وکٹیں گنواکر 295 رنز بنالیے۔ واٹلنگ 18 اور کریگ 13 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

گذشتہ روز کے ناٹ آئوٹ بیٹسمین ٹام لیتھم 137 اور اینڈرسن 7رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ 243 رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، لیکن اینڈرسن انفرادی اسکور میں صرف دورنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔اس کے فوری بعد ٹام لیتھم اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 137 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئے۔

نیشان نے 17 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔یوں کھیل کے پہلے سیشن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم6وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بناسکی۔ احسان عادل اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ راحت علی اور ذوالفقار بابرنے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔