برازیل کے سابق سٹرائیکر رونالڈو عظیم کھلاڑی تھے: زین الدین زیڈان

Zinedine Zidane

Zinedine Zidane

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ برازیل کے سابق سٹرائیکر رونالڈو سب سے بہترین کھلاڑی تھے۔

میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ان میں سب سے بہترین سٹرائیکر برازیلی رونالڈو تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ان کو کھیل اور ٹریننگ کے دوران ہمیشہ بہترین کھلاڑی پایا۔

رونالڈو گیند کے ساتھ جو کرنا چاہے کرکے دکھاتے تھے۔ مجھے اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی۔ زیڈان کا کہنا تھا کہ تیکنیکی اعتبار سے مجھے رونالڈو سے زیادہ کسی نے متاثر نہیں کیا۔

رونالڈو ان پانچ عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے جس میں برازیل کے پیلے، ارجبٹینا کے ڈیاگو میراڈونا، ہنگری کے فرینے پوسکاس، فرانس کے زیڈان اور اب رونالڈو کو ماضی کے سٹار کھلاڑیوں اور ماہرین کے مشورے پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ زیڈان اور رونالڈو 2002ء سے 2006ء تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جانب سے ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔