راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مظہر اقبال سندھو نے ارسلان افتخار کی پی ٹی آئی کے استعفے منظور کیے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔
ارسلان افتخار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے استعفے دے دیے ہیں۔ ان کے استعفے منظور کیے جائیں۔ ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ استعفے منظور ہونے کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ارسلان افتخار کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔