این اے 122، ریکارڈ کی دوبارہ جانچ پڑتال بیس نومبر سے ہو گی

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے عمران خان اور سردار ایاز صادق سمیت تمام امیدواروں کو 20 نومبر کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

اس سے قبل بھی ریٹرننگ آفیسر نے سیشن عدالت میں این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ کا ریکارڈ ایک ہی تھیلے سے نکلنے پر جانچ پڑتال کا عمل روک دیا گیا تھا جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ این اے 122 میں بڑی پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے لہذا جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے۔