ہارون آباد کی خبریں 18/11/2014

Moazam Ali

Moazam Ali

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) سنٹرل ایجوکیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف معظم علی چوہدری نے میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پولیس گردی کو اپنا ہتھیار اور شعار بنا کر معاشرے اور عوام کی تذلیل کی انتہا کر دی ہے علاقہ مروٹ میں پولیس گردی اور عوام پر جبروتشدد حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس کو حکمران اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں سانحہ ماڈل ٹائون یا اسلام آباد کے دھرنے میں تشدد کی بات سامنے آئے تو پولیس پیش پیش نظر آتی ہے مروٹ کے گائوں میں پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں گھس کر عام لوگوں پر تشدد کیا اور ان کی کپاس کو نقصان پہنچاکر اور ان کی املاک کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا مروٹ کے اس گائوں کے عام آدمی پولیس مظالم کے ہاتھوں بے بسی کی علامت بن گئے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور ان کی آہیں اور فریاد یں پہنچ رہی ہیں پولیس کو ان حکمرانوں کو آشیر باد حاصل ہے جو پولیس کو اپنے ظلم کے لیے استعمال کر کے غریب لوگوں کی زندگی اجیرن بنانے کے مشن اور منشور پر گامزن ہیں مروٹ کے مظالم ،عوام کی اذیت پر ہر آنکھ دکھی ہے پیپلزپارٹی کے دور میں شہباز شریف عوام کو لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی پر احتجاج کرنے کے لیے اکساتے تھے مگر اب مروٹ جیسے دوردراز گائوں کے لوگ اپنے حق کے لیے احتجاج کریں تو ان پر مقدمے بنا کر اور پولیس کی چڑھائی کے ذریعے انہیں تذلیل کے گڑھے میں دھکیل دیتے ہیں مروٹ مظالم پرعوام کی بد دعائیں ان حکمرانوں اور پولیس کے ظالم اہلکاروں کو لے ڈوبیں گی اقتدار اور اختیار کا نشہ بالآخر ختم ہوجاتا ہے کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آوازہے اور مظلوم کی فریاد سیدھی عرش تک پہنچتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ممبر پنجاب بار کونسل کی نشست برائے ضلع بہاولنگر پر الیکشن کے سلسلہ میں امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں نشست کے لیے الیکشن 22نومبر کو منعقد ہوں گے اور ضلع بہاولنگر کی نشست پر مجموعی طور پر ساٹھ امیدوار میدان میں ہیں نمایاں امیدوار میں عبد الستار ظفر ایڈووکیٹ ،نور حسن ایڈووکیٹ ،حق نواز ایڈووکیٹ ،چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ،چوہدری عباس ایڈووکیٹ ،عمران چٹھہ ایڈووکیٹ ،رانا اکرام ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء شامل ہیں الیکشن مہم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق عبدالستار ظفر ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم بہت زوروں پر ہے اور مبصرین کی رائے میں عبد الستار ظفر ایڈووکیٹ کا پلہ بھاری لگتا ہے اگرچہ دیگر امیدواروں کی سرگرمیاں بھی بہت حد تک آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں عبد الستار ظفر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے منجھے ہوئے وکیل اور سیاسی رہنماء ہیں ایم پی اے کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں ۔ضلع بہاولنگر کی واحد نشت پر امیدواروں کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا اور ہارون آباد بہاولنگر ،منچن آباد،چشتیاں اور فورٹ عباس کی تحصیلوں کے وکلاء سے رابطے تیز کر دئیے گئے ہیں عبد الستار ظفر ایڈووکیٹ بھر پور مہم کے ذریعے کامیابی کے لیے پر عزم ہیں بار کونسل الیکشن کے لیے ووٹنگ 22نومبر کو ہوگی اور حتمی نتیجہ کس کے حق میں نکلے گا اس کا فیصلہ یقینا اسی روز کی ووٹنگ کے نتائج ہی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)دو روزہ آل پاکستان سپر گولڈمیڈل تیکوانڈو چیمپین شپ مورخہ 6دسمبر 2014بروز اتوار بمقام بلدیہ کمیٹی ہارون آباد منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے اس چیمپین شپ کو آرگنائز کرنے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر بہاولنگر ملک جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید محمد متین خصوسی دلچسپی لے رہے ہیں چیمیپن شپ کے مہمان خصوصی صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیائ) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ہوں گے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے ۔یہ چیمپین شپ پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ بہاولنگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن کروا رہی ہے اس چیمپین شپ کے چیف آرگنائزر عبد الطیف کاوش بلیک بیلٹ 4ڈان جنرل سیکرٹری بہاولنگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن ہیں۔