مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی و دیگر کی تعزیت

Lahore

Lahore

لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر اور آستانہ عالیہ گھمن کے شریف بھائی پھیرو کے سجادہ نشین عظیم روحانی شخصیت پیر سیدامانت علی شاہ گر دیزی گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال فرما گئے ہیں، مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر اورخانقاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین پیر میاں عبدالخالق القادری، مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی، پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ قاضی عبد الغفار قادری ،خیبر پختونخواہ کے امیر علامہ ڈاکٹر شفیق قادری، ناظم اعلیٰ علامہ شاہ روم پاچا ، سندھ کے امیر علامہ مفتی محمد شریف سرکی، آزاد کشمیر کے امیر علامہ صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ، نائب ناظم پنجاب علامہ الطاف الرحمن، لاہور کے امیر علامہ فاروق احمد ضیائی، اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین علامہ صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی، خورشید گیلانی ٹرسٹ کے چیئر مین صاحبزادہ سید احسان احمد گیلانی، ناظم اعلیٰ علامہ سید ارشد حسین گردیزی سمیت دیگر کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے پیر سیدامانت علی شاہ گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت و جماعت ایک مخلص اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

اِن کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پر ہو گااللہ تعالیٰ اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے اور پسماندگان و مریدین کو صبر ِجمیل عطا فرمائے (آمین )

میڈیاسیل ، مرکزی جماعت اہلسنت لاہور
03314403420 ,03004265964