حب میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Bus Crash

Bus Crash

حب (جیوڈیسک) کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

حادثہ کوسٹل ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب تربت سے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔