کراچی میں میٹھادر تھانے کے قریب بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی

Hand Grenade

Hand Grenade

کراچی (جیوڈیسک) میٹھادر تھانے کے قریب دستی بم حملے میں پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔

2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔