پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل غیر قانونی اور غیر منظور شدہ اڈوں نے شہر کا حسن تباہ کر دیا، غلہ منڈی ،رجانہ روڈ پر اللہ والا چوک، پرانی چونگی نمبر,5لاری اڈا کے باہر، ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب غیر قانونی اڈوں،مین چوک میں رات کے وقت اے سی بسوں، روڈ لائنر کے پریشر ہارنوں کے باعث ارد گرد کی آبادی میں موجود بچے بوڑھے خواتین سخت پریشان، غیر قانونی اڈوں کے باعث عوام کو شدید دشواریوں کے علاوہ بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے مسافروں کوسخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے، غیر قانونی اڈوں پر آنے جانے والی گاڑیوں، ٹریفک کی بد نظمی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ اڈہ مالکان ناجائز اڈہ فیس کی وصولی کی مد میں لاکھوں روپے مہینہ کما کر نہ صرف اپنا بلکہ متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کا پیٹ بھرنے کی اہم ذمہ داریاں نبھاکر عوام کے قاتل بنے ہوئے ہیں ۔ عوامی ،سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، آر ٹی اے سیکرٹری ، ڈی ایس پی ٹریفک سے ان غیر قانونی اڈوں کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) علامہ اقبال ٹائون اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2014میں ملک بھر سے داخلے کے لاکھوں امیدواروں کے داخلہ کی تصدیق ورہنمائی کے لئے مکمل معلومات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردی ہیں ، میٹرک سے پوسٹ گریجوسٹ سطح تک کسی بھی پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرنے والے طلباء وطالبات اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ایڈمشن انکوائری سیکشن کے تحت کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار میاں عارف سیلم عارف ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سمسٹر خزان 2014میں پیش کئے گئے میٹرک سے پوسٹ گریجوسٹ سطح تک کے مختلف پروگرامز میں یونیورسٹی کے ملک بھر میں مختلف بنکوں کی نامزد برانچوں میں جمع شدہ داخلہ فارمزشعبہ داخلہ میں جا نچ پڑتال کے مراحل میں ہیں ، نامکمل داخلہ فارم متعلقہ طلبہ کو ضروری معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لئے ڈاک ذریعے ارسال کئے جاچکے ہیں ، علاوہ ازیں نئے داخلہ حاصل کرنے والے میٹرک سے پوسٹ گریجوسٹ تک کے طلباء طالبات کو ڈاک کے ذریعے کتابیں اوردرسی مواد ارسال کر نے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور پیشتر طلبا کو کتابیں اوردرسی مواد کو ترسیل کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ وطالبات شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کے ای میل adms@aiou.edu.pkپر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 30نومبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں اہم ہے کیو نکہ اب عام عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑ ے ہو گئے ہیں اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کسان ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر مہر ممتاز دولتانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحر یک انصا ف عوام کی جماعت ہے اور تمام عام عوام ہیں مگر خاندانی سیاست کو فروغ دینے والے اب شد ید پر یشانی میں مبتلا ہے اور 30 نومبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں اہم ہے کیو نکہ اب عام عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑ ے ہو گئے ہیں اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر شہر سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پذیرائی اس امر کا ثبوت ہے کہ سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور وہ پرانے نعروں سے باریاں لینے والوں کی ہر قیمت پر رخصتی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ بھاری مینڈیٹ کا دعوی کرنے والوں کے پاس ان مسائل کا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ نبھایا ہے اور ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے طویل دھرنا اور احتجاج کرکے عوام نے ثبوت دے دیا ہے کہ دھاندلی زدہ جمہوریت انہیں کسی قیمت پر قبول نہیں ،ا نہوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنان یکجان اور متحد ہیں اور حکومتی پر یشر کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ایک تاریخ نومبر میں لکھی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آج تحصیل پیرمحل کا دورہ کریں گے تفصیل کے مطابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم اور رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کے ہمراہ تحصیل پیرمحل میں جاری ترقیاتی کاموں میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کی عمارت، اسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1، سہولت بازار، واٹر سپلائی سیکم سمیت شہر میں جاری ترقیاتی کا موں کا جائز ہ لینے کے لئے آج دورہ کریں گے بعدازاں تحصیل کونسل آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے ملک و قوم کے امن کیلئے اپنے گھر بار چھوڑنے والوں کی مدد کرنے کی بجائے اربوں روپے بے مقصد دھرنوں پر اڑائے ۔ دھرنا دینے والوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے ان کے ساتھ بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا ان خیالات کااظہار چوہدری امان اللہ رہنما پاکستان مسلم لیگ( ن) پیرمحل سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح کرکے ملک و قوم پربہت ظلم کیا ہے۔ عوام عمران خان اور طاہرالقادری کا ملکی مفادات کے منافی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین نہایت کامیاب رہا ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے پنجاب میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ عوام کو گمراہ کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ روزانہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بولنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔