مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گزشتہ روز قتل ہونے والی نا معلوم عورت کی وارثان کی تلاش جاری، چڑیوان سے ملنے والی عورت کے بازوں پر نام صائمہ لکھا ہوا تھا جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گائوں چڑیوان سے ایک نا معلوم عورت کی لاش ملی تھی جسے نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
اس عورت نے ٹرائوزر شرٹ پہنچ رکھی تھی اور اس کے بازو پر انگلش میں نام صائمہ لکھا ہوا تھا، اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں علم ہو توپولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر رانا اختر کے موبائل نمبر0300 – 8030790 پر اطلاع کریں۔