اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایڈوکیٹ تنویر عباس مہدی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی سے ملاقات۔
ملاقات میں کے پی کے میں شیعہ کی ٹارگٹ کلنگ، کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن، وال چاکنگ، شرانگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ آئی جی کے پی کے نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔