ڈاکٹر پرویز انور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ سے تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو چوبارہ بھیج دیا گیا

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

لیہ (نامہ نگار) صحافیوں کیساتھ بدتمیزی کرنے والے ڈاکٹر پرویز انور کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ سے تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو چوبارہ بھیج دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 20 ستمبر کو ڈاکٹر پرویز انور شاہ جو کہ اپنی ڈیوٹی سے غائب تھے۔

جن کی ڈیوٹی ایمرجنسی پر تھی اور وہ ڈیوٹی چھوڑ کر گھر جا چکے تھے۔ درجنوں مریضوں کی جانب سے شکایات پر صحافی کروڑ ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر پرویز انور ڈیوٹی پر موجود نہ تھے۔ صحافی کوریج کر رہے تھے کہ ڈاکٹر پرویز انور شاہ اطلاع ملنے پر گھر سے ہسپتال پہنچ گئے۔

صحافیوں سے بدتمیزی کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ جس پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ اور انجمن صحافیان نے صحافیوں کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او لیہ ، ای ڈی او ہیلتھ کو تحریری طور پر کاروائی کیلئے درخواست دی تھی۔ انکوائری میں ڈاکٹر کی جانب سے عدم حاضری اور صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی ثابت ہو گئی۔

ثابت ہونے پر انہیں کروڑ ہسپتال سے تبدیل کر کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چوبارہ تعینات کر دیا گیا۔