اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزرات داخلہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب کیے گئے پولیس اہلکاروں کو مشن پر جانے سے روک دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 2013 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے 160 پولیس افسران کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس افسران کو مشن پر نہ بھجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے، کوسٹ گارڈ، فوج اور رینجرز کے افسران کو امن مشن میں بھیجا جائے گا۔