اپنے خطاب میں عمران خان سے الگ ہونے کی بات نہیں کی، طاہرالقادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لندن (جیوڈیسک) طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خطاب میں عمران خان سے الگ ہونے کی بات نہیں کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا لندن میں یورپین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا۔

کہ انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا بلکہ حکومت گرانے اور نظام تبدیل کرنے کے لیئے حکمت عملی تبدل کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ہمارے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔

اپنے خطاب میں عمران سے الگ ہونے کی بات نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جواب دیں کہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کمیشن کی رپورٹ کیوں چھپائی ہوئی ہے۔