ملتان (جیوڈیسک) تھانہ صدر جہانیاں کی حدود میں واقع درگاہ پر اچانک دو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے درگاہ کے گدی نشین خادم حسین اور مرید عبد الشکور شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم سر میں گولیاں لگنے کے باعث دونوں افراد دم توڑ گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر نشتر اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقع کے بعد شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم کسی ملزم کو تا حال حراست میں نہیں لیا گیا۔