ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) کمالیہ کے نواحی گاؤں میں نا معلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نواز نے پانچ ماہ قبل پسند کی شادی پر اپنی بھتیجی کو قتل کر دیا تھا۔