فلمسازی کے میدان میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہوں، مادھوری

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ وہ فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہیں۔ یہ بات انھوں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی مادھوری کا کہنا تھا کہ میں اپنی ڈانس اکیڈمی کے تحت مختلف پروڈکشنز تیار کر رہی ہوں۔

تاہم اب میں کسی فلم کی پروڈکشن بھی کرنا چاہتی ہوں ا ور اس کے لیے میرے پاس بہت ہی اہم منصوبہ ہے جیسے ہی اس پر ابتدائی کام مکمل ہوگا فلمسازی میں قدم رکھ دوں گی۔