میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کےحق میں قراردادمنظورکر لی۔ ایوان میں یہ قرارداد اپوزیشن جماعت نے پیش کی تھی،، جس کے حق میں 319 ووٹ ڈالے گئے،، مخالفت میں دو جبکہ ایک ممبر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں کہا گیا ہے۔
کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جائے،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے حل کے حوالے سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کا حل دو الگ الگ ریاستوں کے قیام میں ہے،منظور کی گئی قرارداد کی حیثیت علامتی ہے۔
اور فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے لیے حکومت کے لیے کوئی وقت بھی مقرر نہیں کیا گیا ہے،اس سے قبل گزشتہ ماہ برطانیہ اور آئرلینڈ کی پارلیمنٹ سے بھی ایسی ہی قراردادیں منظور ہوچکی ہیں،۔