چارسدہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار جان بحق

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) شبقدر میں مچنی روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

جس سے ہیڈ کانسٹیبل شاہین اسلام موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اہلکار ابراہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔