سروین چاؤلہ’’ویلکم بیک‘‘ میں آئٹم سانگ پر پرفارم کریں گی

Surveen Chawla

Surveen Chawla

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلمساز انیس بزمی جو 2007 کی ہٹ فلم ویلکم کے سیکوئل ’’ویلکم بیک‘‘ پر کام کر رہے نے اداکارہ سروین چاولہ کو کاسٹ کرلیا ہے اطلاعات کے مطابق وہ اس فلم میں آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں جسے جلد ہی عکسبندی کیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس آئٹم سانگ کے لیے پہلے اداکارہ ہماقریشی سے رابطہ کیا گیا تھا مگر بات طے نہ ہونے پر سروین کو ان کی جگہ لیا گیاہے۔ ساجد نڈیاڈوالہ کے پروڈکشن میں بنائی۔

جانیوالی ’’ویلکم بیک‘‘ مین نصیرالدین شاہ ، ڈمپل کپاڈیا، جان ابراہم شروتی ہاسن ، انیل کپور ، نانا پاٹیکر اور پاریش راول اہم کرداروں میں ہیں جب کہ فلم کا میوزک انو ملک کے ترتیب دیا ہے اور اسے آئندہ برس مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سروین چاولہ نے ٹی وی سیریل کہیں تو ہوگا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 2008 میں کناڈا فلم ’’پرمیش پانولا‘‘ اور 2009 میں تیلگو فلم ’’سنیہا‘‘ میں کام کیا۔ 2011 میں پنجابی فلم ’’دھرتی‘‘ میں سینما اسکرین پر نظر آئیں اور بہترین اداکارہ ڈیبودنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کے بعد سروین نے چار اور پنجابی فلموں ٹورمتراں دی ، ساڈی لواسٹوری ، سنگھ ورسز کور اور لکی دی ان لکی اسٹوری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سروین اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ہمت والا میں آئٹم سانگ ’’دھوکہ دھوکہ ‘‘ اور رواں برس سینما اسکرین کی زینت بنائی جانے والی فلم ہیٹ اسٹوری 2‘‘ میں آئٹم سانگ ساون آیا ہے پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔