سبی (جیوڈیسک) سبی کے قریب جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سبی کے قریب نوتال کے علاقے میں راولپنڈی سے کوئٹہ آنےوالی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹڑی سے اتر گئی۔
جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ریلوے انتظامیہ ، پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب نوتال میں جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹٹری سے اترنے کے بعد جیکب آباد۔سبی ریلوے ٹریک پرریل سروس معطل ہوگئی ہے اور پنڈی سے کوئٹہ آنےوالی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس اور کراچی سے بولان میل کو منگولی اور ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیاگیا ہے۔