اسلام آباد (جیوڈیسک) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا ہے کہ فاٹا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث اب تک 7 لاکھ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل انیسہ درانی نے قبائلی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔
کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون کے باعث اب تک 7 لاکھ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں ، جن میں 5 لاکھ خاندانوں کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے۔مزید خاندانوں کا ڈیٹا نادرا کو بجھوایا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد دیگر متاثرہ خاندانوں کو بھی رجسٹریشن دی جائیگی۔
انہوں نے کہا خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے متاثرین کو بھی وزیرستان کے متاثرین کے مساوی امداد دی جائیگی۔ انہوں نے کہا آپریشن کی پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد متاثرین کی جلد واپسی کو ممکن بنایا جائیگا۔