غذائی قلت، سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچی انتقال کرگئی

Child

Child

تھر پارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث رواں ماہ کے مہینے میں اب تک 42 بچے دم توڑ گئے، آج بھی سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج 2روز کی بچی انتقال کرگئی۔

خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں پہ تاحال قابو نہ پایا جاسکا آج سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار 2 روز کی بچی انتقال کرگئی۔

رواں ماہ میں مختلف امراض اور غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے اور ، جنوری 2011 سے اکتوبر 2014 تک غذائی قلت ،قبل از وقت پیدائش اور وزن کی کمی کی وجہ سے اب تک تھر پارکر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 1608 ہو چکی ہے۔