بدین (جیوڈیسک) ضلع بدین میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر ایک بدعنوان پٹواری کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی نے ضلع کے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کی شکایا ت کے بعد فوری طور پر کاررروائی کرتے ہوئےایک پٹواری رسول بھر گڑی کو معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افسروں کے خلاف ثبوت ملیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
گزشتہ روزسابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سرکاری اداروں میں افسران کی لوٹ مار کے خلاف ڈی سی آ فس کے مرکزی گیٹ پراحتجاجی دھرنا دیا اور احتجاج کیا تھا۔