سوچی (جیوڈیسک) بھارت کے وشواناتھن آنند اور ناروے کے میگنس کارلسن نے ورلڈ چیس چیمپئن شپ میں ریکارڈ طویل ترین میچ کھیل ڈالا جس کا اختتام برابری پر ہوا۔
روس کے شہر سوچی میں چیس ورلڈ چیمپئن شپ کے گیم سیون میں بھارت کے چیس گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند اور دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن کے درمیان جوڑ پڑا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ساڑھے چھ گھنٹے کے طویل اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ برابری پر ختم ہوا، چیس کی تاریخ کے ریکارڈ طویل ترین مقابلے میں کھلاڑیوں نے 122 مووز پر کھیل ختم کیا۔
بھارتی کھلاڑی آنند 2010 کے بعد فتح حاصل کر کے ورلڈ چیمپئن شپ کا چھٹا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں تو نارویجئن چیس سٹار بھی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرامید ہیں۔