دبئی (جیوڈیسک) آل رائونڈر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آئندہ ہفتے تک ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ایک دو روز میں وطن واپس آ جائیں گے۔
منیجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ قومی کرکٹر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا کہا ہے لیکن ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے ایکشن کا رپورٹ ہونا ان کے ڈراپ ہونے کی وجہ بنی۔ تیسرے ٹیسٹ سکواڈ میں ان کے متبادل بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔
قومی کرکٹر کے ایکشن کے معائنے کے لیے پی سی بی اب آئی سی سی سے حتمی تاریخ پر بات چیت کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی آل رائونڈر کے ایکشن کا ٹیسٹ آئندہ ہفتے تک انگلینڈ میں ہو گا۔