حکومت پنجاب کا وطن واپسی پر طاہر القادری کو گرفتار نہ کرنیکا اعلان

Punjab Povernment

Punjab Povernment

لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو کسی کو اسلام آباد جانے سے نہیں روکا جائے گا نہ ہی کنٹیٹرز لگائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ گو طاہر القادری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے مگر اس حوالے سے کوئی بھی ایکشن لینا اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت طاہرالقادری کی بیس نومبر کو آمد پر انہیں فری ہینڈ دے گی۔

وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کا بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جے آئی ٹی مکمل غیر جانبدار افراد پر مشتمل ہے اس پر بلاوجہ اعتر اض کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ پچیس نومبر تک سیلاب متاثرین میں سولہ ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے اور اب تک ساڑھے دس ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔یہ بھی بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی نو ہزار سے زائد شکایات میں سے صرف تین شکایات درست نکلی۔