مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) صدیق انصاری کی اہلیہ انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، اظہار افسوس، محمد صدیق انصاری کی اہلیہ و امجد انصاری، ارشد انصاری و محمد افضل انصاری کی والدہ انتقال کر گئی۔
نماز جنازہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمد عمران سلفی، محمد سلیم انصاری، نوید اشرف انصاری، ملک خادم و دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔