پرویز مشرف کے 12 اکتوبر 1999 کے اقدام کے خلاف درخواست غیرموثر قرار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے 12 اکتوبر 1999 کے اقدام کے خلاف 14 برس پرانی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے 2000 میں پاکستان لائرز فورم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو ایک منتخب حکومت کا خاتمہ کر کے غیر قانونی اقدام اٹھایا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے 14 سال بعد نمٹا دی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کر کے ملک کا اقتدار سنبھالا تھا۔