تیس نومبر کو پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کا سیکیورٹی پلان تبدیل

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) 30 نومبر تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق اسلام آباد کا سیکیورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا، فوج کو پارلیمنٹ ہائوس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی فوج کے بجائے رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 نومبرکو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا، اس حوالے سے اسلام آباد کا سیکورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا ہے، فوج کو پارلیمنٹ ہائوس اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے ہٹا لیا گیا۔

دونوں مقامات کی سیکیورٹی رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز کریں گی، کسی بھی صورتحال کے پیش نظر فوج الرٹ رہے گی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں ایف سی اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔

پولیس کی نفری کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو، اسلام آباد سیکرٹریٹ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاوس پر تعینات کی جائے۔