تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پانچ اشخاص نے دھولر کے شہری کے درخت کاٹ لیے، جن کی مالیت ایک لاکھ بنتی ہے، پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کو صاحب خان ساکن دھولر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری زمین سے خوشنود، سعید احمد، محمداشفاق، محمد نذیر پسران نور زمان اور نور زمان ولد نور خان ساکنائے دھولر نے درخت کاٹ لیے ہیں جن کی مالیت ایک لاکھ بنتی ہے پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تلاش شروع کردی۔