پیرمحل (خرم شہزاد بھٹی سے) تحصیل میں جاری کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کی غرض سے DCO ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم کا دورہ پیر محل اور تحصیل کونسل ہال میں اہم اجلاس کی صدارت۔ جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن ،رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،TMO رانا نواز خاں، اسسٹنٹ کمشنر ز سیدہ رملہ علی، حافظ محمد نجیب ،سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت شہری تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
مذکورہ بالا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے DCOٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے تحصیل بھر میں جاری کروڑوں روپے کی ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور بتایا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گا عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مقررہ وقت پر پورا کیا جائے جب کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے بتایا کہ شہری اور دیہاتی حلقوں میں قائم تعلیمی اداروں کے آس پاس پڑی خالی اراضی کو بھی تعلیمی اداروں کیلئے مختص کر دیا جائے تا کہ بچوں کو کھیل کودکیلئے گرائونڈز دستیاب ہو سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کو شاندار نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے ایکسی لینسی کا درجہ ملنے کے بعد 9کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے میری تجویز ہے کہ پاس خالی پڑی اراضی کو بھی سکول نمبر 1کیلئے مختصص کر کے نئے کمروں کی تعمیر کی جائے جب کہ چوہدری اسدالرحمن نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی شہر کیلئے سکیموں کو تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ درکھانہ تا شورکوٹ کینٹ سڑک کو 10فٹ چوڑا کیا جائے گا لاری اڈا کو جدید بنیادوں پر استوا رکرنے کیلئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ اور شہر سے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے بہت جلد ون وے منصوبے کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔جب کہ سیوریج سسٹم کیلئے 29کروڑ روپے کی گرانٹ اورمرکزی قبر ستان کی چار دیواری کیلئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ جب کہ شہرکو میٹھے پانی کی فراہمی کا منصوبہ 2015تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گااور تحصیل کے کچھ دیہات کیلئے میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے حکومت کی جانب سے 36.89ملین کی رقم بھی منظور کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے سول ہسپتال کوعنقریب 60کے ہسپتال میں تبدیل کر کے THQکا درجہ دے دیا جائے گا جس میں انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں موجود رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے بتایا کہ گورنمنٹ غوثیہ فرید بخش سائنس ڈگری کالج333گ ب فرید آباد ایک تاریخی تعلیمی درسگاہ ہے جس کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کا کیمپس منظور کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کیمپس کی منظوری کیلئے DCOٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی تفصیلی رپورٹ حکومت پنجاب کو روانہ کریں اور ملاقات میں خود بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کروں گا ۔اجلاس میں موجود شہری تنظیموں کے عہدیداروں اور تحصیل ڈویلپمنٹ کونسل کے آرگنائزر میاں خادم حسین نے DCOٹوبہ ٹیک سنگھ ،رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن،رکن صوبائی اسمبلی میاں رفیق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو ریسکیو1122 آفس اور فائر برگیڈ کی اشد ضرورت ہے۔
کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت حادثاتی صورت حال سے نبردآزماء ہونا پڑتا ہے ۔بعدازاں DCOوقاص عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل کے عوام باشعور ہیں جو میڈیا کی وساطت سے شہر کودرپیش مسائل اور ضلعی انتظامیہ کی کوتاہیوں کو اجاگر کرتے ہیں میڈیا اور شہریوں کی تنقید سے ہمیں اپنی اصلا ح کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔شہریوں کو درپیش مسائل اور مطالبات کو پور ا کرنے کیلئے رپورٹس ارباب اختیار کو ارسال کر دی جائیں گی اور قوی امید ہے کہ صوبہ کی نئی تحصیل پیرمحل کے شہریوں کو تمام ضروری سہولیات بہت جلدفراہم ہو جائیں گی۔