حکومت پانچ سال پورے کرے گی، عمران خان روتے رہ جائیں گے، پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 30 نومبر کو ایک بار پھر ناکامی کا خوف عمران خان کے چہرے پر عیاں ہے۔

عمران خان کو یہ ہی خوف ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔ عمران خان پاکستان میں اندھیرا کرکے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان روتے رہ جائیں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرلے گی۔ حکومت بہت سکون سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نہیں بلکہ عمران خان اور طاہر القادری نے بنایا تھا۔