بھمبر میں سڑکوں کا نظام تباہ ہو چکا ہے: چوہدری گلزار احمد

PPP

PPP

بھمبر : پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھمبر میں سڑکوں کا نظام تباہ ہو چکا ہے تمام سڑکوں کا کوئی پرسان حال نہ ہے بھمبرگردو غبار میں اٹا پڑا ہے تجاوزات کی بھر مار ہے سڑکوں کی حالت زار یہ ہے کہ وہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے قابل استعمال نہ ہیں جبکہ بڑی اور لوڈر گاڑیوں نے سڑکوں کو مزید تباہ کر دیا ہے افسر شاہی کی توجہ کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لے رہا سڑکوں کی پٹائی کی وجہ سے آدھی آدھی سڑکوں پر ملبہ پڑا رہتا ہے۔

بھمبر میرپور اور اندرون شہر کی سٹرکیں تباہ و برباد ہیں سماہنی بھمبر روڈ پر بہت خرابیاں ہیں محض وقت اور بجٹ ضائع ہو رہا ہے کوئی پلاننگ نہ ہے سو ل سوسائٹی سے بالا انواع قسم کی خرابیاں ہیں اور کرپشن لوگوں کامنہ چڑھا رہی ہے وزیراعظم آزاد کشمیر،چیئرمین احتساب بیورو، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، سیکرٹری روڈز، چیف انجینئر روڈز بھمبر کی سڑکوں کا بھر پور نوٹس لیں سڑکوں کی خراب صورتحال نے بھمبر کے لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔

افسر شاہی ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے افسر شاہی کو گردو غبار ، تجاوزات ، عوامی پریشانیوں کا ضلع بھمبر کے اندر معلوم تک نہ ہے حالات کی خراب کی وجہ سے لا تعداد لوگ زخمی اور مر چکے ہیں گاڑیاں بھی کافی تباہ ہو چکی ہیں رد عمل میں لوگ جذباتی ہیں بھمبر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔