گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی صدر شمع رشید جٹ نے کہا کہ کہ بلاول بھٹو ہی ملک کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکال سکتے ہیںاور بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہی عوام کی دن رات خدمت کرتے ہیں گے اور پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ کو واپس لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”یوم تاسیس ” کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں سٹی صدر راشدہ پروین،عذرا پروین، راحت فردوس، شہلا عمران، نعیم طاہرہ، یاسمین طاہرہ، راحت طیب، رضیہ اشفاق خاں، صفیہ رشید، عقیلہ، صفیہ نگہت ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر تمام خواتین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں پارٹی کو فعال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور پنجاب میں لوگوں کے دل جیت لیں گے،اجلاس میں یوم تاسیس کے موقع پر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ویمن ونگ کی جانب سے بھر پور شرکت کا عظم کی گیااور خواتین نے مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عظم کیا گیا، اس موقع پر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ صدر شمع رشید جٹ نے گوجرانوالہ میں ویمن ونگ پی پی پی کو مضبوط کرنے اور فعال کرنے کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)وکلاء بہنوں اوربھائیوں کے تعاون سے ممبر پنجاب بارکونسل سیریل نمبر3حافظ آبادسیٹ سے منتخب ہوکرخلوص دل سے ان کی خدمت کرنا میرااولین فرض ہوگا۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بارضلع کچہری گوجرانوالہ میں دائودمغل ایڈووکیٹ کی جانب دیئے گئے عشائیہ تقریب سے ایم فاروق کھوکھر ایڈووکیٹ اوردیگروکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بینچ اوربارمیں باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام وکلاء کوملکر جہدوجہد کرنا ہوگی آئین اورقانون کی بالادستی خوشحال اورمضبوط ملک کی خلوص ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے راہنمائوں عامر اکرام بٹ ،خالد پرویزڈار،حافظ کاشف جاوید ودیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے کبھی کسی جماعت کی سیاسی سرگرمی میں رکاوٹ نہیںڈالی،عمران خان اور ان کے حواریوں نے گوجرانوالہ میں میاںنواز شریف کے بارے میںغیر سیاسی ،غیر مہذب اور بازاری زبان استعمال کی تو 23نومبر کو دمادم مست قلند ر ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں کی تاریخ سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،بد تہذیبی اور غیر اخلاقی حرکات ہماری روایت نہیں ہے،ملک میں گالی کی سیاست کو فروغ دینے کی پالیسی تحریک انصاف کی ہے جس کے سربراہ اخلاقیات کو مانتے ہیں اور نہ ہی آئین وقانون کو وہ ہر روز کنٹینر پر کھڑے ہوکرعدلیہ ،میڈیا اور سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالتے ہیں اور ہر ایشو پر اپنی عدالت لگا کر بیٹھ جاتے ہیں ،انہیں اپناانداز گفتگو بدلنا ہوگا ،گوجرانوالہ کے غیور اور محب وطن شہری انکی گالی گلوچ پر مشتعل ہو کر بے قابو ہو گئے تو اسکی ساری ذمہ داری عمران خان اور انکے حواریوں پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے گوجرانوالہ کے جلسے میں نواز شریف کے خلاف بازاری زبان استعمال کی تو شہریوں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے اس بات کا خدشہ ہے اس دن یہاں دمادم مست قلندر ہو گا اس موقع پر ادریس مغل ،عمر جاوید بٹ،رانا بلال نثار،طارق ندیم انصاری ،رانا امجد علی، ما ما شہباز ،بلال بٹ،ذاکر نواب ،عاطف عزیزدل ،ڈیوڈ ولیم، علیم کھوکھر،بابا ثنا اللہ،عامر جمیل ،علی بٹ،نواز صابر بٹ ،شیخ آصف،بائو مالک نذیر،چوہدری نواز احمد،شیخ خاور وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی )سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ، رہنما مسلم لیگ (ن) رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ بارود سے خوف زدہ ہونے نہیں عشق مصطفیٰ ۖ کے جذبے سے اسلام اورملک دشمن دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے ۔سروں پر کفن باندھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیں قوم انتہاپسندوں اوردہشت گردوں کاصفایا چاہتی ہے۔اسلام اورملک کیلئے جان ومال کی قربانیاں دیتے رہیں گے۔ ہمارے پاس نعرہ رسالت کی طاقت ہے ہم مرنے سے ڈرنے والے نہیں طالبات ،داعش جیسے دہشت گردکے خلاف پاک فوج کی حمایت جاری رکھیں گے اورانکے خلاف ہر جگہ پر اپنے جہادکاعلم کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ (جی پی آئی )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی اورصوبائی قیادت کی کال پرضلع گوجرانوالہ کے تمام سرکاری دفاتر،بلڈنگ،ہائی وے،ایجوکیشن سکولز،کالجز،صحت،خوراک،زراعت،سپیشل ایجوکیشن،بہبودآبادی،لائیوسٹاک میں مکمل طورپرقلم چھوڑہڑتال کی گئی۔طاہرمحمودبھٹی ڈویثرنل صدر ایپکا،مولوی محمد عارف صدایجوکیشن سکولز،محمد اقبال گوندل ڈویثرنل جنرل سیکرٹری،چوہدری گلریز،محمد آصف خان،ملک منیراحمد،رانا منظور احمد،محمد ریاض گورائیہ، میاں عبدالشکور مقصودمغل،بابرراکٹ نے مختلف محکموں کے دورہ کے دوران ملازمین سے خطاب میںکہا کہ 25نومبر کو بھی ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور ہڑتال کریں گے اوراسمبلی ہال لاہورکے باہراحتجاجی دھرنا دیں گے جبکہ مطالبات کی منظوری ہونے تک دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت قانون کے خلاف زبان درازی ناقابل برداشت ہے۔اسلام دشمن یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ 295Cکو ختم یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اکابرین کے فلسفے پر گامزن ہونا ہو گا۔اہلسنت کی پیچان لبیک یا رسول اللہ ہے۔حقو ق اہلسنت کے تحفظ کیلئے عاشقان رسول کو میدان میں نکلنا ہوگا۔جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے اور پہلے سے بہتر انتظامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گائوں سیدے والی میں حلقہ تھانہ احمد نگر کے دیہات کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈاکٹر پیر محمد عارف سیفی،مفتی محمد حسین صدیقی،قاری محمد سفیان رضوی،قاری محمد احسان اللہ کیلانی،مولانا محمد صفدر چٹھہ،قاری محمد فیاض جلالی،قاری محمد اشفاق سلطانی،قاری عبدالطیف،مولانا احمد خان میکن،مولانا محمد رمضان سیالوی،قاری محمد عظیم مجددی،مولانا محمد حنیف چشتی،مولانا غلام فرید کیلانی اور قاری خالد محمود کیلانی نے خطاب کیا۔الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا کہ اہلسنت کے حقوق کا ستحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،آپس میں نفرتوں،کدورتوں کے بتوں کا پاش پاش کر کے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روایت ڈالی جائے،یا رسول اللہ کی صدائیں لگانے والے متحد و منظم ہو جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد دالبازار میں آج بعدنماز عشاء جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گوجرانوالہ کے امیر مولانا قاری محمد حنیف ربانی، مرکزی نائب امیر مولانا حافظ عبد العلیم یزدانی اور شیخ القرآن مولانا محمد عبد اللہ نثار خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ جلسہ عام کی صدارت امیر سٹی پروفیسر قاری سعید کلیروی کریں گے۔ نیز مولانا محمد صادق عتیق، صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف، مولانامحمد ابرار ظہیر، مولانا حافظ عبد الشکور شیخوپوری، مولانا میاںمحمد سلیم شاہد اور دیگر علماء بھی خطاب فرمائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ ( جی پی آئی)بچے کسی بھی ملک وملت کا مستقبل ہوتے ہیں اورجس طرح ہم ہمارے ملک میں بچوں کیساتھ سلوک کررہیں وہ انتہائی شرمناک ، درندگی اور انسانیت کا قتل ہے۔اگر ہم اور ہمارا ملک ترقی کرنا چاہتا ہے تو بہرصورت بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق،ایم پی ائے نے بچوں کے حقوق کا عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق،ایم پی ائے نے کہا کہ ہر ملک میں ، ہر معاشرے میں اور ہر ثقافت میں بچے مختلف قسم کے تشددکاشکار بنتے ہیں، کئی طرح سے بچوں کی حق تلفی کی جاتی ہیں۔ جسمیں جسمانی، زہنی اور جنسی تشدد،عدم توجہ کا شکار ہوتے ہیں۔ سکول، گھر،اڑوس پڑوس،کام کرنے کی جگہ پر،دوران جنگ یا قدرتی آفات کے دوران غرض یہ کہ ہر جگہ اور ہرطرح سے بچوں کے حقوق کی پامالی کی جاتی ہے۔بڑھتے ہوئے تشدداور حق تلفیوں کی وجہ سے بچوں کی بہبود، تربیت ،عزت نفس،جسمانی اور نفسیاتی پاکیزگی اور یقین،عزت و وقارمیں روز بروز کمی واقع ہو رہی ہے۔ ہمیں معاشرے میں ہونیوالے تشدد کے خلاف متحد ہوکر قوم کے معمار بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عزم کرنا ہوگاصوبائی پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق،ایم پی ائے نے کہا کہپاکستان کی آبادی کا 35فیصد حصہ15سال کی عمر سے کم ہے۔ اللہ کرے کہ پاکستان میں بھی بچوں پرہونیولا تشددختم ہوسکے اور بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے۔انہوں نے کہا کہ یونیسف UNICEFکے مطابق ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں بچے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ حیران کن طور پر پاکستان دنیا کا دوسرا بڑاملک ہے جہاں بچے سکول نہیں جاتے۔پاکستان میں بچوں کے حقوق پر کام کرنے والے ادارےSPARCکے مطابق پاکستان کے تقریباََاڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے۔ جن میں سے ایک کروڑبیس لاکھ مزدوری کرتے ہیں۔ پاکستان میںروزانہ تقریباََ618نئے پیدا ہونے والے بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ بچپن انتہائی خوبصورت، کھیل کود اور مزاح اور تفریح سے بھرا دور ہوتا ہے۔ مگر یہ بچے جو مزدوری کرتے ہیں ان تمام خوشیوں سے محروم ہوجاتے ہیں اور آگے چل کر زہنی مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ان بچوں کی اکثریت بہترین طبعی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں کیساتھ بڑے ہوتے ہیں۔ ان بچوں کا بچپن زہنی جسمانی اور جنسی تشدد کیساتھ ساتھ بے شمار تکالیف اور مسائل سے بھرا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ۔بچوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوںکے خلاف آواز بلند کرنی چاہے اور جہاں تک ممکن ہو بچوں پر تشدد اور حق تلفی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر پنجاب کے آرگنائزر ،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف ،ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر 20نومبر کو آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد پہنچیں گے وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر ان کے پرتپاک، فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اس دورہ آزاد کشمیر کا سب سے بڑا قومی فائدہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد آزادی کو پہنچے گا۔ جب دنیا بھر کی توجہ وزیر اعظم کے دورہ کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے آتش فشاں پہاڑ پر مرکوز ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ قابض بھارتی افواج کے مظالم، بدترین ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کالے قوانین کے نفاذ، فراڈ انتخابات، مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کی تیاریوں کو بے نقاب کرنے کیلئے بہت بڑا بریک تھرو ہو گا ،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے اس سے قبل بھی 45 ارب روپے کے منصوبہ جات کو اپنے بجٹ کا حصہ بنایا۔ جس میں 7 ارب روپے صرف لیپہ کرناہ ٹنل کی تعمیر کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ بھمبر سے وادی نیلم تک تمام اضلاع کو ملانے والے شاہرات کی فزیبلٹی کیلئے 28 کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں۔ میرپور میں بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مظفرآباد راولاکوٹ ایئرپورٹس کی توسیع اور فضائی سروس شروع کروانے جیسے بڑے منصوبوں پر بھی وفاق کی دلچسپی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مثالی جمہوری معاشرہ قائم ہے۔ یہاں سیاسی نظریات اور اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی عزت و احترام کو بہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور قومی مفاد پر ساری قیادت اور عوام یک زبان ہوتی ہے۔ ،مشیر وزیر اعظم آز اد جموں و کشمیر ملک ارشد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کا مثالی استقبال پوری کشمیری قوم متحد ہو کر کرے گی کیونکہ یہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہی بڑی سیاسی قوتیں ہیں۔ یہاں انقلاب مارچ اور دھرنہ کلچر نہ ہونے کے برابر ہے۔ آزاد کشمیر کے خود دار عوام رواداری، شائستگی، برداشت کی قوت سے مالا مال ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آزاد کشمیر آمد پر دونوں اطراف کے کشمیری عوام بڑھ چڑھ کر ان کا استقبال کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ(جی پی آئی)زرعی ٹرانسفارمر چوری ہونے کیخلاف اہل دیہہ کا احتجاجی مظاہرہ’شدید نعرے بازی ‘کئی روز سے اراضی کو پانی نہ ملنے سے فصلیں تباہ ،جانور بیمارپڑنے لگے ‘ٹرانسفامر فوری لگوانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالا کے نواحی علاقہ ٹور کلاں میں تین زرعی ٹرانسفارمر چوری ہوگئے جس سے علاقہ بھر کی بجلی بند ہوگئی ٹرانسفارمر چوری کیخلاف علاقہ کے نمبردار اصغر کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالا میں نامعلوم افراد کیخلاف درج ہوا ٹرانسفارمر چوری ہونے کے باعث کئی ایکڑ اراضی کو پانی کی ترسیل بند ہونے سے فصلیں تباہ ہونے لگیں اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بعد ازاں اہل دیہہ نے ہزاروں روپے فیس دیکر دوسرے ضلع سے کھوجی کتے منگوائے اور چوری ہونیوالے ٹرانسفارمرز کا کھوج لگوایا تو کھوجی کتے علاقہ کے ہی رہائشی واپڈا ملازم احسان اور اسکے بھائی پولیس ملازم اشفاق کے گھر پہنچ گئے اطلاع ملنے پر تھانہ فیروزوالا پولیس نے مبینہ ملزم واپڈا ملازم احسان کو گرفتار کرلیا اور بعد ازاں ملزم احسان کے بھائی پولیس کانسٹیبل اشفاق کے دباؤ پر مبینہ ملزم کو چھوڑ دیاعلاقہ سے زرعی ٹرانسفارمر چوری ہونے اور ملزم کو چھوڑنے کیخلاف علاقہ کے چوہدری اصغر،عنایت، امان اللہ ، عنصر ، عمر ، سیف اللہ اور اہل دیہہ کے سینکڑوں مکینوں نے فیروزوالا روڈ پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیدیا مظاہرین چوہدری اصغر، امان اللہ، سیف اللہ ودیگر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی علاقہ سے آٹھ ٹرانسفارمر چوری ہوچکے ہیں جس پر اہل دیہہ کوواپڈا ملازم احسان پر شک تھا لیکن چند روز قبل اکٹھے تین زرعی ٹرانسفارمر چوری ہونے پر علاقہ مکینوں کی مشاورت سے دوسرے اضلاع سے کھوجی کتے منگوائے جنہوں نے واپڈا ملازم احسان اور اسکے بھائی اشفاق کی نشاندہی کی پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم احسان کوگرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا ہے زرعی زمینوں کو کئی روز سے پانی کی فراہمی نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں جبکہ جانوروں کو پانی نہ ملنے سے وہ بیمار ہوگئے ہیں اور بھینسوں نے دودھ دینا بھی کم کردیا ہے جس کے باعث ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے گاؤں میں چوری ہونیوالے ٹرانسفارمروں کو دوبارہ لگوانے کیلئے ایس ڈی او سے رابطہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی ، چیف گیپکو ظہور چوہان ودیگر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کرنیوالے مبینہ ملزم احسان کو فی الفور گرفتار کرنے اور ٹرانسفارمر فوری لگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اگر کل تک ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے گھر کے باہر جاکر احتجاجی دھرنا دیں گے۔