اموس رسالت قانون کے خلاف زبان درازی ناقابل برداشت ہے۔ سنی اتحاد کونسل

Sunni Ittehad Counci

Sunni Ittehad Counci

گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت قانون کے خلاف زبان درازی ناقابل برداشت ہے۔ اسلام دشمن یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ 295C کو ختم یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اکابرین کے فلسفے پر گامزن ہونا ہو گا۔

اہلسنت کی پیچان لبیک یا رسول اللہ ہے۔حقو ق اہلسنت کے تحفظ کیلئے عاشقان رسول کو میدان میں نکلنا ہو گا۔ جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائیں گے اور پہلے سے بہتر انتظامات کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گائوں سیدے والی میں حلقہ تھانہ احمد نگر کے دیہات کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، ڈاکٹر پیر محمد عارف سیفی، مفتی محمد حسین صدیقی، قاری محمد سفیان رضوی، قاری محمد احسان اللہ کیلانی، مولانا محمد صفدر چٹھہ، قاری محمد فیاض جلالی،قاری محمد اشفاق سلطانی، قاری عبدالطیف، مولانا احمد خان میکن، مولانا محمد رمضان سیالوی، قاری محمد عظیم مجددی، مولانا محمد حنیف چشتی، مولانا غلام فرید کیلانی اور قاری خالد محمود کیلانی نے خطاب کیا۔

الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا کہ اہلسنت کے حقوق کا ستحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، آپس میں نفرتوں، کدورتوں کے بتوں کا پاش پاش کر کے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روایت ڈالی جائے،یا رسول اللہ کی صدائیں لگانے والے متحد و منظم ہو جائیں۔