جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارہ حکومت اور سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ خواجہ صفدر

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ : جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارہ حکومت اور سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ بچوں سے بہترین شفقت انہیں اچھی صحت اور تعلیم دلوانا ہے، والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں بچے پولیو کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کا مستقبل محرومیوں کی نظر ہو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی سرپرست اعلیٰ اور خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج و سردار بیگم ہسپتال کے ڈائریکٹر صاحبزادہ پیر ڈاکٹر سید مسعود السید نے گزشتہ روز بین الاقوامی تحفظ بچگان کانفرنس کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس اور منڈیر شریف میں فری میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بچوں کے ساتھ پیار اور شفقت کادرس دیتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ ان کی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ کانفرنس 21 نومبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی جو تین دن تک جاری رہیگی اور یہ کانفرنس صحت کی اعلیٰ ترین سہولیات کیلئے منعقد کی جا رہی ہے جس میں میڈیکل کے حوالے سے مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔